حراماڈل سکول سوہان اسلام آباد کے ہشتم و پنجم کے سا لانہ امتحانات میں 10سکالر شپ 

Jul 04, 2022


 اسلام آباد ( نامہ نگار) حراماڈل سکول سوہان نے فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام جماعت ہشتم  اور پنجم کے سالانہ 2022 کے امتحا ن میں حسب روایت 100 فیصدنتائج دیکر فیڈرل بورڈ میںکل 10طلبہ و طالبات نے سکالر شپ حاصل کرکے علاقے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ‘  جماعت ہشتم کے سا لانہ نتائج  کے مطابق سکول کے ہونہار طالبعلم تیمور حسن نے کل 700نمبر میں سے 658نمبر  حاصل کرکے سکول میں پہلی ‘ طا لبہ حجاب اکبر نے 643نمبر لیکر دوسری‘محمد طحہٰ خان نے 631نمبر کیساتھ تیسری ‘واسع توگیروی  604نمبر لیکر و ظائف کے حقدار قرار پائے۔ اسی طرح سکول کے 16طلبہ گریڈ اے ون‘4گریڈ اے‘20گریڈ بی‘9طلبہ گریڈسی جبکہ12طلبہ گریڈ ڈی میں کامیاب ہوئے  ۔ جماعت پنجم کے امتحان میں 6طلبہ نے وظائف حاصل کئے ہیں۔  ثمن نسماء نے کل600نمبر میں سے سب سے زیادہ572نمبر لیکر سکول میں پہلی  جبکہ ڈائریکٹوریٹ میںچو تھی پوزیشن‘ایمان زہرا569نمبر لیکرسکول میں دوسری جبکہ  ڈائریکٹوریٹ میں ساتویں پوزیشن ‘سجل مجیب نے 565نمبر کیساتھ تیسری‘ حورین فاطمہ563نمبر لیکر چوتھی‘ ر مشہ اکبر562 نمبر لیکر پانچویں ‘جواد علی527نمبرکیساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کر سکے۔ پانچویں جماعت میںگریڈ اے ون میں18‘گریڈ اے میں17‘ گریڈبی میں12‘گریڈ سی میں10 اور گریڈ ڈی میں6طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔ شاندار نتائج پر  عوام اور والدین نے حرا ماڈل سکول کے ڈائریکٹر شاہد ستی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں حراء ماڈل سکول علاقے میں درس و تدریس سے متعلق بہترین کار کردگی دکھا رہا ہے ۔سکول کے ڈائریکٹر شاہد ستی نے کہا کہ سکول کے طلبہ وطالبات کے بہترین نتائج کا سارا کریڈٹ بچوںکی محنت کو جاتاہے ۔

مزیدخبریں