تھانہ گولڑہ کی حدود میں فلیٹ سے 35 لاکھ روپے مالیتی سونا، سات لاکھ روپے ،جی الیون دفتر  سے 13لاکھ روپے،3لیپ ٹاپ چوری کر لیے گئے


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ،چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہریوں کو ملکی غیر ملکی کرنسی،، گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی اشیا سے محروم کردیاگیا تھانہ گولڑہ کو جاوید حیدری نے بتایا کہ میرے فلیٹ سے 35 لاکھ روپے مالیتی سونا، سات لاکھ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری ہوگئی تھانہ رمنا کو صفدر نے بتایا میرے دفتر جی الیون سے 13 لاکھ روپے کی نقدی اور تین عدد لیپ ٹاپ چوری ہوگئے ،تھانہ مارگلہ کو رحمان علی نے بتایا کہ میں بائیکیا چلاتا ہوں ایک سواری بیٹھی جو مجھے گھماتا رہا اور خنجر کے وار سے مجھ پر تشدد کرکے زخمی کردیا اورمجھ سے میرا موٹرسائیکل نمبر BFL 357 چھین کر فرار ہو گیا تھانہ کراچی کمپنی کو اسامہ یوسف نے بتایا کہ میرے گھر میں مسلح شخص گھس آیا اور مجھے سے پرس، نقدی پانچ ہزار روپے چھین کر فرار ہو گیا تھانہ آبپارہ کو عامر ملک نے بتایا کہ میراموٹرسائیکل نمبر BTQ 618 چوری ہوگیاتھانہ گو لڑہ کو محمد حسنین نے بتایا کہ میں رات کے وقت گھر جارہاتھا کہ تین مسلح افراد نے مجھ سے موٹرسائیکل نمبر PFM 768 اور پرس چھین لیے جس میں نقدی اور دیگر اشیا تھیں تھانہ لوہی بھیر کو اخلاق احمد نے بتایا کہ میری کار نمبر AFK 164 چوری ہوگئی تھانہ کورال کو محمد عفان نے بتایا کہ غوری ٹائون سے میری کار نمبر LEB 4346 کرولا کار چوری ہوگئی تھانہ سہالہ کو محمد شبریزنے بتایا کہ شادی ہال سے میرا موٹرسائیکل چوری ہوگیا تھانہ سیکرٹریٹ کو شہزاد علی نے بتایا کہ میراموٹرسائیکل اپلائیڈ فار چوری ہوگیاتھانہ نون کو سرور عالم خان نے بتایا کہ مویشی منڈی کے قریب مجھ سے تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر مجھ سے پرس اور میرا موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ حمزہ نے بتایا کہ گھر کے باہر سے میرا موٹرسائیکل چوری ہوگیاتھانہ سبزی منڈی کی حدود سے سمیع اللہ کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا جبکہ سنیچنگ میں محمد یعقوب سے 49 ہزار روپے کی نقدی اور موٹرسائیکل چھین لیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن