اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ نے کورال تا پمز اور بہارہ کہو سے پمز تک میٹروس بس سروس کا ٹیسٹ رن آج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ابتدائی طورپر کورال تا پمز تک 10بلیو لائنز بسیں اور بہار ہ کہو تا پمز تک پانچ گرین بسوں سے سرو س شروع کی جارہی ہے روات تک سڑک کی توسیع کا کام ہونے کے باعث شٹل سروس سے منسلک کیا جائے گا دونوں روٹس کے لیے وقف لینز کی فزیبلٹی میں چھ ماہ لگیں گے رائیڈر شپ دیکھنے کے بعد دونوں روٹس پر بسوں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ ڈائریکٹر میٹروبس سروس نعمان شیخ نے گزشتہ روز نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے نعمان شیخ نے بتایا کہ بہارہ کہو سے پمز تک چلنے والی گرین لائن میٹرو بس سرو س کے 8سٹیشنز کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے اور اس پر آج سے پانچ بسوں کو ٹیسٹ رن کے طورپر چلانے کا فیصلہ کیا ہے علاوہ ازیں جبکہ کورال سے پمز تک چلنے والے بلیولائنز میٹرو بس سروس کے روٹ پر 30سٹیشن مکمل کرلیے گئے ہیں اور ان پر آج سے 10بسوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلارہے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ رائیڈر شپ کو دیکھ کر ان دونو ںروٹس پر دس مزید بسیں بھی شامل کی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے کورال سے پمز کے لیے چلنے والی بس سروس کو روات تک لیجانے کے لیے کورال سے آگے تعمیراتی کام کے مکمل ہونے کا انتظارکررہاہے تاہم اب روات سے کورال تک شٹل سروس کے ذریعے میٹرو کو لنگ کیاجائے گا پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ مذکورہ دونوں روٹس پر وقف شدہ لینز کے منصوبے کا پی سی ٹو منظور ہوچکا ہے ڈیٹیل ڈیزائننگ ، رائیڈر انفارمیشن سروس اور مکمل فزیلبٹی کے لیے سی ڈی اے کو چھ ماہ لگیں گے اس کے بعد اس منصوبے کا ٹائم فریم بنیں گا ۔