اسلام آباد(نا مہ نگار)سیکٹر ایچ تیرہ میں پانی کی عدم دستیابی اورمسلسل احتجاج کے باوجود انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے،احتجاجی مظاہرے میں اہلیان ایچ تیرہ، جی تیرہ،جی چودہ،شمس کالونی،بوکڑہ،خیابان، یونین کونسل 36،خیام ٹان، سلمان ٹان وگردونواح کے رہائشیوں، سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی، قیادت ناصر محمود چودھری نے کی جبکہ پانی دو تحریک کے رہنماؤں زاہد مغل،ظفرعلی سپرا، احسن حامد،اسامہ طاہر سمیت سماجی شخصیات عبدالحفیظ ، قاری محمد عثمان،محمد ارشدہزاروی،ملک سراج الحسن،شیر اعظم گلگتی،ملک عامر، ملک عابد، جاوید انتظار،رانا عاکف ودیگر نے کی، مظاہرین نے سری نگر ہائی وے پرعلامتی احتجاج کیا تاہم دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو کشمیر ہائی وے کو بلاک کردیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔مظاہرین نکا کہنا تھا کہ علاقہ میں زیر زمین پانی کی سطح ختم ہونے سے ٹیوب ویل کام چھوڑ چکے ہیں،پرائیویٹ ٹینکر والے مافیا بن چکے ہیں جو ایک ٹینکر کے 5000قیمت وصول کرتے ہیں۔ شہری پانی جیسی بنیادی نعمت سے محروم ہوچکے ہیں۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو سری نگر ہائی وے کو کسی بھی وقت بلاک کرنے کی کال دی جاسکتی ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں اہلیان ایچ تیرہ، جی تیرہ،جی چودہ،شمس کالونی،بوکڑہ،خیابان، یوسی 36،خیام ٹاؤن، سلمان ٹاؤن وگردونواح کے رہائشیوں کی شرکت
Jul 04, 2022