میاں چنوں (خبر نگار) تحصیل وضلعی صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ خانیوال ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں کی زیر صدات تحصیل وضلعی عہد یداران مسلم لیگ ن خواتین ونگ کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں ضلعی صدر یوتھ وونگ نبیلہ مجید آمنہ کلثوم نگہت یاسمین نصرت بٹ مس صائمہ دیگر عہد یداران نے شرکت کی غزالہ وائیں نے تمام ممبران کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور نئی ممبران کو پارٹی کے لئے محنت کر نے کی تاکید کی۔اجلاس سے ڈاکٹر غزالہ وائیں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ تنظیم ہے۔شعبہ خواتین کی تمام ممبرزنے پارٹی نظریہ کا ساتھ دیا۔پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ہمیشہ عورتوں کی فلاح و بہبودترقی کے لئے کو شاں رہی ہے