احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر برائے ریاستی وسرحدی امور صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکمران عوامی میدان میں ڈھیر ہوجائیں گے ۔ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی (ن) لیگ کے چھکے چھڑا دے گی ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی125سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میاں محمد اعظم چیلہ کی انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران بار بار پٹرول بم گرا کر قوم کا معاشی قتل کر رہے ہیں ۔غریب عوام خدوکشیوں اور فاقہ کشیوں پر مجبور ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ عوامی غضب سے نہیں بچ سکے گی یہی وجہ ہے کہ (ن) لیگ ہمیشہ عدالتی بیساکھیوں کا سہارا لے کر اقتدار میں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ان کی کامیابی سے حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔
امپورٹڈ حکمران عوامی میدان میں ڈھیر ہو جائیں گے‘ محبوب سلطان
Jul 04, 2022