لٹیرے پیسہ واپس لے آئیں ملکی معیشت سنبھل جائے گی‘ کرنل اور عابد محمود 

Jul 04, 2022


خانیوال( خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی حلقہ 145 کے سابق ٹکٹ ہولڈر کرنل عابد محمود کھگہ نے کہا کہ امپورٹڈحکومت پڑول اور بجلی کے نرخ بڑھ کر منگائی میں اضافے کو آئی ایم ایف کے کھاتے میں ڈال کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ 70 سال سے اقتدار کی باریاں مقرر کر کے قومی وسائل لوٹنے والے باہر لے جایا گیا پیسہ ہی وطن واپس لے آئیں تو نہ صرف قومی معیشت سنبھل جائے گی بلکہ ڈالر بھی نیچے آ جائے گا ‘ انہوں نے شیخ مشتاق اور وقاص نیازی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ 

مزیدخبریں