بھکر، پٹرو ل پمپ مالکان   18جولائی کو   ہڑتال کریں گے 

Jul 04, 2022


بھکر(نامہ نگار ) پیٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن کے مرکزی چیئر مین عبدالسمیع خان کی کال پر18جولائی کو پورے ضلع کے پیٹرول پمپ مالکان اپنا کاروباربند کرکے ہڑتال کریں گے اورحکومت نے ہمارے جائز اوردیرینہ مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو ملک بھرمیں ایک بارپھرپیٹرول بحران کا شدیدخدشہ ہے۔ان خیالات کا  اظہارپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن تحصیل کلورکوٹ کے صدرا ور ضلعی رہنما اعجاز احمد ملک نے بھکر میں صحافیوں  سے گفتگوکرتے ہوئے  کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ دوماہ میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں سو فی صد اضافہ کرکے جہاں عوام کو مہنگاہی کے عذاب میں مبتلا کردیا۔
 وہیں تمام پیٹرول پمپ مالکان کا کاروبار ٹھپ ہو کررہ گیا ہے عوام میں اب اتنی سکت ہی نہیں کہ وہ اتنا مہنگا ڈیزل اورپیٹرول خرید سکیں جس سے ہمارے پمپوں کی سیل بہت کم رہ گئی ہے۔

مزیدخبریں