باگڑ سرگانہ (نامہ نگار) چوپڑہٹہ میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان حال گھریلو گیس سلنڈر اور لکڑیاں غریب عوام کی دسترس سے باہر،الیکشن کے جتنے بھی دور گزرے جن میں بلند و بانگ دعوے بھی کیے گئے مگر مسلسل اہلیان علاقہ کو لولی پاپ دے کر ٹرخایا گیا، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ چند فرلانگ پر گیس جیسی سہولت میسر ہے مگر چوپڑہٹہ ہی وہ بد نصیب شہر ہے جس کو یہ سہولت میسر نہیں،اگرمطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ہم بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں اس موقع پر شہریوں چودھری محمد خلیل ، اظہر جنجوعہ ، مہر عبد القدوس ، چودھری لیاقت علی ، عبداللہ بھٹی ، محمد اعجاز سہو ، حاجی اللہ بخش ، محمد رمضان سنگا ، محمد زید عثمان سمیت بیسیوں افراد نے حلقہ کے نو منتخب نمائندگان وحکومت سے گیس مہیا کرنے کا مطالبہ کیا، لکڑیاں اور گھریلو گیس سلنڈر غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوچکے ہیں۔