گھروں دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں: سی ای او ہیلتھ لودھراں


کہروڑ پکا ( نیوز رپورٹر ) ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ جس سے ہم خود کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں اور اردگرد رہنے والے لوگوں کو بھی وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہر شخص کواپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ینگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر و سی ای او ہیلتھ لودھراں ڈاکٹر شوکت علی اعجاز نے سوسائٹی ہذا کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کہی  انہوں نے کہاکہ گھروں دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ اس موقع پر  ینگ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدے داروں ماسٹر اسلام شاکر، ماسٹر شمشاد احمد، رانا عالم شاکر، ڈاکٹر نصر الدین، چوہدری آصف انور، حکیم ناصر، عمران شاہ نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ ڈینگی آگاہی واک یعقوب ہسپتال ریلوے روڈ سے شروع ہوئی اور مین بازار میں اختتام پذیر ہوئی بعد میں شرکاء میں ایٹی ڈینگی آگاہی پمفلٹ بھی تقیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...