مظفرگڑھ(نامہ نگار) حکومت کیجانب سے شہریوں کو معیاری اشیائ خوردونوش سستے داموں فروخت کرنے کے لئے بنائے جانے والے ضلع مظفرگڑھ کے 46 یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہری سہولیات اور اشیاء کی خریداری میں شدید مسائل کا شکار ہیں، تحصیل مظفرگڑھ میں 19،کوٹ ادو 12، چوک سرور شہید 2، جتوئی 6، اور علی پور میں 7 یوٹیلٹی اسٹورز پر شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی خریداری میں جہاں خاصی مشکلات کا سامنا ہے وہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر شہریوں کو عملے کیجانب سے سسٹم کی خرابی سمیت دیگر اعتراضاتلگا واپس بھیجنا معمول بنا ہوا یے ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث گھنٹوں لائن میں لگے مرد وخواتین مذکورہ سٹورز پر تعینات عملے کے ناروا سلوک و بے جا اعتراضات سے شدید ذہنی اذیت کا چکار ہورہے ہیں اور مختلف مقامات پر آٹا اور گھی بلیک میں فروخت ہونے کی اطلاعت بھی گردش کررہی ہیں دوسری جانب مذکورہ سٹورز پر ہونی والی شہریوں کی ان مشکلات سے ذمہ دران نے مکمل طور پر آنکھیں موڑ لیں اور کارروائی صرف کاغذات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے عوامی سماجی حلقوںنے اصلاح و احوال کی اپیل کی ہے۔
مظفرگڑھ ضلع:46 یوٹیلیٹی سٹورز پرعوام گھنٹوںخوار، عملے کا ناروا سلوک مقدر
Jul 04, 2022