قدیمی ومرکزی امام بارگاہوں پرانسداد ڈینگی سپرے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں:سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید علی مہدی نے ماہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ملتان وگردونواح کے قدیمی ومرکزی امام بارگاہوں پر ڈینگی سپرے کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ، فرسٹ ایڈ میڈیکل کیمپس لگانے اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس مہیا کرنے کے لئے ماتحت عملہ کو خصوصی طور پر ہدایت کردی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر مرکزی سیکریٹری سید طالب حسین پرواز، ملک شجر عباس کھوکھر، محمد آصف جھمٹ، سید حسن عباس رضوی، سید امتیاز حسین، احسن علی مہوٹہ، سید علی حیدر بخاری، مہر فیاض چاون، ملک رزاق، سید عمران حسین بھی موجود تھے ۔

  پروبیشن اینڈپیرول آفس 
میں ’’تعمیرکردار‘‘ پر   سیمینار
بہاولپور(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل آف پروبیشن اینڈپیرول سروس عبدالشکور کی ہدایت پر پروبیشن اینڈپیرول آفس میں ’’تعمیرکردار‘‘ پرایک سیمینار کاانعقادکیاگیا، سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اسلم، میاں عابد محمودپیرول آفیسراور سائنی این جی اوکے نمائندہ شاہ زیب بنگش سمیت دیگرعہدیداروں نے بھی پیرولیز کی اصلاح کیلئے سیرحاصل گفتگوکی۔

سرکاری   تعلیمی  اداروں 
کے طلبہ میں کتب کی تقسیم 
ہارون آباد  (نامہ نگار)   ہارون آبادگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول (بوائز)کے ہال میںتحصیل بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئے فری کتب کی فراہمی کے حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں کو باضابطہ طور پر کتب دینے کی ر تقریب منعقد کی گئی جس میں تحصیل بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان و اساتذہ کرام نے شرکت کی.مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہارون آباد نصراللہ نے ایم این اے ہارون آباد چوہدری نور الحسن تنویر اور ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کے نمائندگان مظہر رشید اور جان ساقی اور زاہد منیر  ہمراہ کتب کی تقسیم کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن