اسپیڈ چیکنگ،کالے شیشے ، فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا


خانیوال (خبرنگار)نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس موٹرویز پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹرز کی اوور لوڈنگ اور اوورچارجنگ کوچیک کیا جارہاہے اور ایسی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اسپیڈ چیکنگ اور کالے شیشے والی گاڑیوں فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سپاٹرز کی مدد سے کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی طرف سے رات کو ڈوزنگ ایٹ ویل کو موثر بنانے کے لیے ڈرائیورز کوچیونگم اور چائے پیش کی جارہی ہے۔تاکہ ڈرائیورز الرٹ ہوکر ڈرائیونگ کریں اور حادثات کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی نے ایف ڈبلیو کے انچارج کیپٹن ریٹائرڈ محمد نعیم سے شہریوں کے آرام دہ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے الائیڈ سروسز کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن