لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسہ گاہ پہنچیں تو آتش بازی سے ان کا استقبال کیا گیا۔ مریم نواز کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ چھتوں پر چڑھے کارکنوں کو بھی سلام پیش کرتی رہیں اس کے علاوہ جلسہ گاہ کی مریم نواز ویڈیو بناتی رہیں۔ شیخ روحیل اصغر کی زبانی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کے بیان پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔ مریم نواز نے باؤ جی’’آئی لو یو’’ کا نعرہ بھی لگایا۔