اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا وفاقی کابینہ کے ممبران کو بھجوا دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں لوڈ منیجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے آڈٹ کیلئے آڈیٹرز کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی کے 29 جون کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
Jul 04, 2022