لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صاحبزادے جنید صفر کی لندن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے پر اپنے بیٹے کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا اللہ تیرا شکر۔ مریم نواز نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوئے ہوئے کہا سوچا یہ خوشخبری آپ سب سے شیئر کر لوں۔ مریم نواز نے پاکستانی نوجوانوں کی کامیابی کیلئے بھی دعا کی۔ جنید صفدر نے کیمبرج یونیورسٹی سے ایل یل بی کی ڈگری حاصل کی ہے۔