مودی سرکار کی انتہا پسندی: کشمیری خاتون فوٹو جرنلسٹ کو فرانس جانے سے روک دیا

Jul 04, 2022

نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارت کی انتہا پسند حکومت نے بین الاقوامی شہرت کی حامل اور پلیٹزر پرائز پانے کا اعزاز رکھنے والی کشمیری فوٹو جرنلسٹ  ثنا ارشاد کو فرانس جانے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا ارشاد نے کہا بھارتی امیگریشن نے انہیں بلاجواز روکا جبکہ کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ حکام کو بتایا کہ وہ ایک کتاب کی تقریب رونمائی اور تصویری نمائش میں حصہ لینے کے لئے فرانس جا رہی تھیں۔ ثنا ارشاد کئی سال سے بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں ایک فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں اور بھارتی فوج کی موجودگی میں کشمیر کی صورت حال کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے دنیا کو دکھانے کا ایک ذریعہ ہیں۔

مزیدخبریں