ژوب میں بارش ، پنڈی سے جانے والی بس کھائی میں جاگری ، 20 افراد جاں بحق 

اسلام آباد+ ژوب (نامہ نگار+ ایجنسیوں سے) راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے اسلامی یونیورسٹی کے 5 طلبا سمیت 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔ صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ بلوچستان اور یونیورسٹی کی قیادت نے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس بارش کے باعث پھسلن اور اوورسپیڈ کے باعث ضلع شیرانی کی حدود دہانہ سردانہ کے مقام پر کھائی میں گر گئی، 19 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہل کاروں کا کہنا ہے نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید برآں اسلامی یونیورسٹی کے جاں بحق ہونے والے طلبا میں الہا الدین، نواز، انوار الحق،  سید عتیق اللہ اور محمد ادریس سارنگزئی شامل ہیں۔ حادثے میں جامعہ کے دو طلبا زخمی بھی ہوے  جن کے نام سعادت خان اور اورنگزیب ہیں۔ مرحومین کی غائبانہ نماز جنازہ پیر کو فیصل مسجد میں نماز عصرکے بعد ادا کی جائے گی جس میں یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ، عملہ، طلبا اور جڑواں شہروں کے افراد شرکت کریں گے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق بارش کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گری۔ ریسکیو ٹیموں نے 2 نعشوں کو ژوب ہسپتال جبکہ دیگر کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال میں منتقل کیا۔ شیرانی کے اسسٹنٹ کمشنر مہتاب شاہ نے بتایا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ سول ہسپتال ژوب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نورالحق نے بتایا متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید اموات کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنائی جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...