کوئٹہ(بیورورپورٹ ) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہاکہ کوئٹہ میں ٹینکر مافیا،کیسکو ،واساسمیت دیگر محکموں کے ظلم وجبر سے عوام تنگ آگئے ہیں ٹینکر مافیا کیلئے کمشنر نے ریٹ تو جاری کیے لیکن عمل درآمد کا کچھ پتہ نہیں۔سخت گرمی میں کوئٹہ شہر میں بجلی کی سولہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے تعلیمی اداروں سمیت دکانداروں درزیوں سمیت ہسپتال ودیگر ادارے وعوام بہت زیادہ پریشان ہیں شہریوں کا کوئی سننے والا نہیں لوٹ مار اقربائ پروری کرپشن وکمیشن کا دوردورہ ہے۔جماعت اسلامی شہریوں کیلئے امیدکی کرن ثابت ہوگی ان شاء اللہ ہم الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے مثالی خدمات سرانجام دیں گے عوام الناس ترازوکا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بدعنوانی ،ظلم وجبر لوٹ مار سے بچاکر دیانت دار دین دارقیادت سے عوام ولاکھوں شہریوں کے مسائل حل کریں گے۔