معاہدوں پر عمل نہیں ہوا،21 جولائی سے گوادر پورٹ روڈ بند کردینگے : حق دو تحریک

Jul 04, 2022

کوئٹہ(بیورورپورٹ ) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ حق دو تحریک کیساتھ وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تحریری طور پر معاہدہ کیا۔بدقسمتی سے معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،بلوچستان حکومت انتہائی نالائق اور حزب اختلاف اس سے زیادہ، حزب اختلاف حکومت سے زیادہ بجٹ کی تعریفیں کررہی ہے،21 جولائی سے گوادر پورٹ روڈ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرینگے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے حق دو تحریک کے حوالے سے مختلف تحریکیں چلائی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی نشاندہی کی ہے اس سلسلے میں حکومت وقت نے ہمارے ساتھ کئی کامیاب مذاکرات بھی کیے لیکن جو مسائل میں نے پیش کیے اور حکومت نے حل کرنے کی کوشش کی اس پر آج تک عملدرآمد ہوا اور نہ ہی حکومت نے کوئی پیشرفت کی جس کیلئے میں نے ایک بار پھر میدان میں آنے کا فیصلہ کیا اور جب تک عوا م کے مسائل حل نہیں ہوں گے میں چھین سے نہیں بیٹھوں گاصوبے میں بدترین کرپشن لیکن سب خاموش ہے جتنا یہ لوگ وزارتوں پر لڑتے ہیں اتنے ہمارے بچے نہیں لڑتے وزیراعظم کا گوادر میں مزاحمتی استقبال کیا21 جولائی سے گوادر پورٹ روڈ کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرینگے کرائے کے لوگوں سے نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں