گیسٹرو سے بچاؤکے لیے ایف سی میوند رائفلزکے اقدامات، ڈی ایچ کیو بارکھان میں متاثرہ مریضوں کا معائنہ

Jul 04, 2022

کوہلو ( نامہ نگار ) کمانڈنٹ میوند رائفل کی ہدایات پر ایف سی کے ماہر طبی عملے نے کیپٹن ڈاکٹر فہد فاروق کی نگرانی میں  نے گیسٹرو وباء  کے پیشِ نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں کا معائنہ کیا۔کیپٹن ڈاکٹر فہد نے مرد و خواتین مریضوں  کا طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر  ڈاکٹر فہد فاروق نے ہسپتال میں داخل شدہ مریضوں کابھی معائنہ کیا اور طبی سہولیات فراہم کیں۔ گیسٹرو سے متاثرہ افراد میں بچے بڑے بوڑھے اور خواتین شامل تھے۔ڈاکٹر فہد فاروق نے کہا کہ   ڈی سی بارکھان، ڈی ایچ او بارکھان  اور طبی عملے کے مطابق ہیضہ کے آثار کم دکھائی دے رہے ہیں۔  ایف سی میوند رائفلز نے سٹْول اور پانی کے سیمپل اکھٹے کرکے سی ایم ایچ ملتان بھیج دیئے ہیں۔

مزیدخبریں