مطالبا ت پورے نہ ہوئے تو سخت لائحہ عمل کا اعلا ن کرینگے: فزیوتھراپی ایسوسی ایشن

Jul 04, 2022

 کوئٹہ(بیورورپورٹ) بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر راشد رحمت ڈاکٹر مقبول بلوچ اور نگرہ بلوچ نے کہا کہ ہمارے مطالبا ت پر عملدرآمد کیا جائے نہ ہونے کی صورت میں عید پر اجلاس بلا کر سخت لائحہ عمل کا اعلا ن کرینگے یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے کئی سالوں سے بوسیدہ اور ناہموار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب بھی ہم پریس کلب کا رخ کرتے ہیں تو یہاں پر ہم سے پہلے لوگ مختلف مسائل کا شکار ہو کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہیں جو حکومت کی ناکامی ہے انہوں نے کہاکہ صحت جو انسانی بنیادی حق ہے مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ بلوچستان کے مالک زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم  ہیں ہماری تنظیم گزشتہ 22دنوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال پر ہے جو اپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے احتجاج کررہی ہے  مگر بدقسمتی سے حکومت بلوچستان کے کسی بھی نمائندے نے یہاں آنے کی زحمت کی بلکہ ہمارے فزیوتھراپی جیسے فیلڈ کے بارے میں لا علم بھی  ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت سے میٹنگ بھی کی اور اپنے مطالبات اور تنظیم کے حوالے سے معلومات دی لیکن پھر بھی شنوائی نہیں ہوئی اس پریس کانفرنس کی توسط سے حکومت سے گزار ش کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے نہ ہونے کی صورت میں عید منانے کی بجائے یہاں بیٹھ کر سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کرینگے۔

مزیدخبریں