کوئٹہ(بیورورپورٹ ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ، بارشوں کا سلسلہ آج سے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ ، خضدار،قلات ، لسبیلہ،چمن، ہرنائی ، ڑوب ، بارکھان ، سبی ، کوہلو، زیارت اور نصیر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہاجس سے گرمی کی شدت میں کمی واقعہ ہوئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ ،خضدار،قلات ، لسبیلہ،پنجگور، آواران ، تربت، خاران، ژوب ، بارکھان ، سبی ، کوہلو، ہر نائی، چمن، زیارت ، نصیر ا?باد اور ساحلی پٹی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران قلات، خضدار ، لسبیلہ اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہ سکتا ہے ۔
مختلف اضلاع میں بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیا
Jul 04, 2022