بی اے پی مقبول ترین، مسائل کے حل کے لئے کوشاں: سردار صالح بھوتانی

کوئٹہ(بیورورپورٹ ) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سنیئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں عوام کی جوق در جوق شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ بی اے پی عوام میں مقبول ترین جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے، عوام نے جو مینڈیٹ دیا اور بھروسہ کیا ہے اسے کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔یہ بات انہوں نے بی اے پی کے رہنماء  حاجی فوجان بڑیچ کی رہائشگاہ پر کلی دیبہ کے معتبرین اور سماجی رہنمائوں کی بی اے پی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر دی نیشن