گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر تحریک انصاف و امیدوار پی پی56میاں ارقم خاں نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کو بھوکا مرنے پر مجبور کر دیا ہے روزانہ کی بنیاد پر امپورٹڈ حکومت کی جانب سے آٹا،گھی، چینی ،پھل،سبزیاں ،دودھ ،گیس، پٹرول اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا کی مہنگی قیمتوں نے سفید پوش آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کال پر پورے ملک کی عوام احتجاج کرتے ہوئے اپنے گھروں سے نکل آئی ہے اور اس کمر توڑ مہنگائی کو ختم کروانے میں عمران خان کا ساتھ دیگی ۔
کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کو بھوکا مرنے پر مجبور کر دیا : ارقم خاں
Jul 04, 2022