حافظ آباد:مہنگا دودھ، دہی فروخت کرنے والوں کو بھاری جر مانے

Jul 04, 2022

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرحافظ آباد رب نواز نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے مہنگادودھ، دہی فروخت کرنے والے دوکاندروں کو بھاری جر مانے کیے۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں اچانک دورے کے دوران کر یانہ،سبزی اور پھلوں کی دوکاندوں پر ریٹ لسٹیں چیک کیںاوروہاں پر سبزیوں پھلوں سمیت مختلف دوکانوں پر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔اور دوکاندروں کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کو فروخت کیا جائیگا۔

مزیدخبریں