گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) 2جولائی کو گوجرانوالہ بورڈ کا مطالعہ پاکستان مارننگ گروپ کا پیپر ایک رات قبل ہی مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا۔اور مختلف گروپس سے بڑی تعداد میں طلبہ تک پہنچ گیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیپر کینسل کردیا اور دوبارہ لینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سے قبل فزکس اور میتھ کے مارننگ گروپس کے پیپر بھی مبینہ طور پر ایک رات قبل وٹس اپ گروپس میں شئیر کرنے کی اطلاعات گردش کرتی رہیں ہیں۔جس پر چئیرمین بورڈ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پیپرز کا گیس پیپر سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا ۔۔پیپر کینسل ہونے پر فرسٹ گروپ کے طلبہ شدید پرشانی کا شکار نظر آئے۔