شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 140 چودھری محمدتوصیف نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے عوام آزمائے ہوئے چہروں کی بجائے عوامی ترقی اور شہر کی خوبصورتی کیلئے عملی جدوجہد کرنیوالوں کو 17 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنائیں گے جماعت اسلامی کا ویژن اورمشن خالصتاً گراس روٹ لیول تک ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ ملک میںرائج سودی نظام کا خاتمہ ،اسلامی نظام کا نفاذ ، عام آدمی کا معیارزندگی بلند کرنا ہے بند چوک (جنڈیالہ روڈ) پر صافی اتحاد کی طرف سے حمایت کا اعلان اس بات کی دلیل ہے کہ شیخوپورہ کے عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں انشاء اللہ عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے اپنی جان تک لڑادونگا اورجماعت اسلامی اور سراج الحق کے ویژن پر بھی کوئی کمپرومائزنہیں کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے صافی اتحاد ضلع شیخوپورہ کی طرف سے بھرپور حمایت اور منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔