حکمران دھاندلی کا ہر حربہ آزمانے میں مصروف ہیں: غلام نبی ورک

Jul 04, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ حکمران دھاندلی کا ہر حربہ آزمانے میں مصروف ہیں انتخابات کے روز بھی من مانے نتائج حاصل کرنے کیلئے مذموم منصوبہ پروان چڑھایا جائے گا مگر تحریک انصاف کے کارکن کرپٹ حکمرانوں کی انتخابی دھاندلی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے امپورٹڈ حکومت کوعوام کو سزا دینے کیلئے مسلط کیاگیا حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات نے انکے مذموم عزائم بے نقاب کردیئے ہیں، عوام کو عمران خان کی یاد آرہی ہے اور عوام کی ہمدردیاں تحریک انصاف سے بڑھتی جارہی ہے ضمنی انتخابات میں حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتیں ملکر ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکیں گی ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

مزیدخبریں