شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ماضی کے حکمرانوں نے جس طرح ملک اور عوام دشمن پالیسیاں بناکر ملکی خودمختاری تک دائو پر لگادیا تھا آج وزیراعظم میاںشہباز شریف کی بہترحکمت عملی کے باعث معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں جو ملک وقوم کیلئے بنائی جانیوالی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے کلمہ طیبہ کے نام پر بنانے والی ریاست انشاء اللہ ترقی کی منازل طے کریگی اور عوام خوشحالی زندگیاں بسر کریںگے عوام نے فیصلہ دیدیا ہے 17 جولائی کا دن مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اورحلقہ کے مرد،خواتین ،بزرگ ووٹ کی طاقت سے ثابت کردیں گے کہ شیخوپورہ مسلم لیگ (ن) کا مضبوط ترین قلعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔