بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 3 نئے سنڈیکیٹ ارکان نامزد

مریدکے(نامہ نگار)گورنر پنجاب وچانسلر انجئیر بلیغ الرحمن نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تین نئے سنڈیکیٹ اراکین کو نامزد کیا ہے۔جس میں معروف صنعت کار و  ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ، سابق صدر ملتان وڈیرہ غازی خان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  اور سابق چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ نشتر ہسپتال و کالج خواجہ محمد جلال الدین رومی کے ساتھ معروف ماہر تعلیم و نامور افسانہ نگار پروفیسر فرحت ظفر اور پروفیسر شمیلہ خالق پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم ملتان شامل ہیں۔یاد رہے خواجہ محمد جلال الدین رومی اس وقت جنوبی پنجاب، بلوچستان اور دیگر علاقوں میں تعلیم کے فروغ اور صحت عامہ کے منصوبوں پر گزشتہ تین عشروں سے کام کر رہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے علمی، تعلیمی، سماجی، سیاسی حلقوں نے خواجہ جلال الدین رومی کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں بطور سنڈیکیٹ رکن کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی اہم یونیورسٹی اب مزید علمی و تحقیقی لحاظ سے ترقی کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن