میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرواہ گورچانی میں نوحانی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کا مقدمہ پی پی پی کے یوسی چیئرمین سمیت پانچ افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے موقع پر ہونے والے تنازعہ پر میرواہ گورچانی میں نوحانی برادری دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 45 سالہ منور علی نوحانی اور دو زخمی راہگیروں ناصر آرائیں اور گلستان آرائیں جو کہ پاک فوج کا جوان جس کی ڈیوٹی بہاولپور میں ہے اور وہ ایک ماہ کی چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا کے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ عبدالقادر نوحانی کی مدعیت میں یونین کونسل غلام محمد نوحانی کے نو منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی نوحانی،عالم خان نوحانی اور تین نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی میں درج کر لیا گیا تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔