سہو ن شریف میں جھولا ٹوٹنے سے 20 افراد زخمی

سیہون شریف(نامہ نگار )جھانگارہ کے قریب نئینگ شریف میں صوفی بزرگ سید قمبر علی شاہ کے عرس مبارک میں شائقین لی کے لئے لگائی گئی تفریحی ٹرین کی بوگیاں الٹنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو سیہون اسپتال پہنچایا گیا ۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ واقعے سے بے خبر۔تفصیلات کے مطابق  گزشتہ درمیانی شب سیوھن تحصیل کی یونین کونسل جھانگارہ کے گائوں نئینگ شریف میں واقع درگاہ سید قمبر علی شاہ کے سالانہ سہہ روزہ عرس مبارک کے موقع پر افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب میلے میں آنے والے خواتین اور بچوں کی تفریحی کے لئے لگائی گئی جھولا ٹرین کی چلتے ہوئے چین ٹوٹ گئی اور اس کی بوگیاں الٹ گئی جس کے نتیجے میں ٹرین میں جھولا لینے والے خواتین اور بچے زمین پر گرنے کے باعث20 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں فریدہ بروہی، شمائلا بروہی ،نازی بروہی زیبا،ساکراں ،فرحہ ،زہرہ ، مہرالنساء ،اقرا،سلیم اور دیگر شامل ہیں زخمیوں کو ایک کوسٹر کے ذریعے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز  سیہون پہنچایاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے تمام زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے زخمیوں کا تعلق کراچی ، کوٹری،نواب شاہ اور لاڑکانہ سے ہے ۔دوسری طرف پولیس اور انتظامیہ واقعے سے بے خبر تھی اور میلے کے دوران سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن