دبئی (نوائے وقت رپورٹ) فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ہماری کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہے۔ اس انڈسٹریل ایریا میں ایک بھی پلاٹ 60 کروڑ روپے مالیت کا نہیں۔ انڈسٹریل اسٹیٹ کا پلاٹ 8 کروڑ روپے کا ہے۔ دو کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔ پلاٹ ابھی ہمارے نام نہیں ہوا۔ مزید قسطیں جمع کرانی ہیں۔ ریڈ وارنٹ عطا تارڑ نے تو ایشو نہیں کرنا۔ پہلے مقدمہ تو بنا لیں۔
فرح پر ریڈ وارنٹ سے پہلے مقدمہ تو بنا لیں،پلاٹ کی قیمت 8 کروڑ‘ قسطیں باقی: شوہر
Jul 04, 2022