لاہور( این این آئی)تمام بنک /ترقیاتی مالی ادارے/مائیکروفنانس بینک تین روز کی تعطیلات کے بعد آج پیر کے روز کھلیں گے۔ مالی سال ختم ہونے پریکم جولائی جمعہ کو مالیاتی ادارے پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی معمولات کی تعطیلات کی وجہ سے مالیاتی ادارے مجموعی طور پر تین روز بند رہے۔ جمعہ کے روز بینکوں،ترقیاتی مالی اداروں/ مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوئے تھے اور مالی سال کے اکائونٹس کلوز کئے گئے تاہم پبلک ڈیلنگ نہیں کی گئی۔