ننکانہ صاحب(نامہ نگار )تحریک انصاف کے سنیئر رہنما فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ مہنگائی لیگ نے غریب آدمی کا ڈھائی ماہ کے دوران کچومر نکال دیا ہے،مہنگائی کے طوفان میں تنخواہ دارطبقے پر ٹیکس لگانا ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف غریب عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف "مہنگائی لیگ" نے شہبازشریف کو 1100 ارب کے کیس میں این آر او ٹو دیا،قوم ان امریکی غلام حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،لاہور کا ضمنی الیکشن چوروں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔