ایل ٹی او کراچی، ٹیکس  محصولات میں 42فیصد بڑھوتری 

اسلام آباد (اے پی پی)لارج ٹیکس پیئرز آفس ،کراچی کے ٹیکس محصولات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 42فیصد بڑھوتری ہوئی ہے۔ ایل ٹی او کراچی کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2021 ء تا30جون 2022  ء کے دوران گزشتہ مالی سال ٹیکس وصولیوں کا حجم 1595ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2021 ء کے دوران 1124ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے تھے۔ اس طرح مالی سال 2021 ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2022  ء کے دوران ایل ٹی او کراچی کے ٹیکس محصولات میں مجموعی طور پر 471ارب روپے یعنی 42فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کیلئے بجٹ میں ایل ٹی او کراچی کو 1449ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیا گیا تھا۔ تاہم  ایل ٹی او کراچی نے مقررہ ہدف سے 146ارب روپے زیادہ کے ٹیکس محصولات کئے ہیں۔جون 2022 ء کیلئے ٹیکس وصولیوں کا مقررہ ہدف 170ارب روپے تھا ۔

ای پیپر دی نیشن