لاہور (اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پالک کو کھاد اور پانی کے مناسب استعمال سے سارا سال کاشت کیاجاسکتاہے۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے آبپاش علاقوں میں جولائی کے آخری ہفتہ سے وسط اگست تک کاشت کی ہوئی پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کیساتھ ساتھ بہترین پیداوار بھی دیتی ہے۔ لہذا کاشتکار 15 سے 16 کلوگرام بیج فی ایکڑ بذریعہ ڈرل کاشت کریں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے آبپاش علاقوں کے علاوہ بارانی علاقوں میں مون سون سیز ن کے بعد وتر حالت میں اس کی کاشت کی جاتی ہے اور وسط نومبر سے دسمبر تک کاشت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے کیونکہ بعد میں اس کے پھول نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار بوائی سے قبل ٹاپسن ایم یا امیڈا کلوپرڈ 2ملی گرام فی کلو گرام بیج کو لگاکر کاشت کریں تاکہ اسے کیڑے مکوڑوں کے حملے سے محفو ظ رکھاجاسکے۔