فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزاشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی اوورچارجنگ اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر 39گرانفروشوں کوایک لاکھ 17ہزارروپے جرمانہ کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں مختلف اوقات کے دوران آٹا،چینی،چکن، پھل وسبزیوں سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے802۔انسپکشنز کیں۔