لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے آسٹریلوی لیگ بگ بیش اور انڈین پریمیئر لیگ سے دوری اختیار کر لی۔انہوںنے کہا ہے کہ 7 سال میں بھی لیگز کے حوالے سے میرے خیالات نہیں بدلے، اپنے ملک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کرنا ہدف ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول کو سامنے رکھ کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میری ترجیح آسٹریلوی ٹیم ہوتی ہے، آئندہ 18ماہ کا شیڈول بہت مصروف ہے۔