پبی،10 ماہ قبل وکیل اور اسکی اہلیہ کو قتل کرنیوالا ملزم سہولت کار سمیت گرفتار 

Jul 04, 2022


پبی (نا مہ نگار ) نوشہرہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔10 ماہ قبل وکیل شو کت علی اور اسکی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مرکزی ملزم سہولت کار سمیت گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔اْسامہ امین چیمہ اے ایس پی کینٹ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ 10 ماہ قبل وکیل شو کت علی اور اسکی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مرکزی ملزم خیشگی کے علاقے میں موجود ہے۔سیدالامین خان ایس ایچ او رسالپور اور سلیم خان ایس ایچ او پبی اور دہگر افسران سمیت کامیاب چھاپہ لگا کر ملزم عرفان ولد گوہر ساکن خیشگی کو سہولت کار (پناہ دینے والے) ساتھی پرویز سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے 08-09-2021 کووکیل شو کت علی اور اسکی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ملزم کا دوسرا ساتھی پہلے گرفتار ہو چکا ہے۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ رسالپور منتقل کر دیا گیا

مزیدخبریں