پبی (نا مہ نگار ) تھانہ اکوڑہ پولیس نے دریا کنارے سجی قمار بازی کی محفل اْلٹ دی۔10 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بطور ثبوت قبضہ پولیس باز محمد خان انچارج چوکی جہانگیرہ معمول کی گشت پر تھے کہ اطلاع ملی کہ چند افراد دریا کے کنارے جواء کھیل رہے ہیں۔بناء کسی تاخیر کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جوائمیں مصروف 10 ملزمان (عبدالخالق،حسن علی،محمد نعیم،محمد عباس ،عبدالرحمن،سید شاہ، صابر، اسلام ،عاطف اور نیاز علی ) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔لزمان کو تعلق نوشہرہ ،مردان اور صوابی کے مختلف علاقوں سے ہیں۔ملزمان سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی کو بطور ثبوت قبضہ پولیس کرلے مقدمہ درج کر دیا گیا۔