بھمبر(نامہ نگار) مین بازاربھمبر میں گزشتہ روز رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب گارمنٹس کی دکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دکان کے اندر موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا 1122سمیت کوئی محکمہ موقع پر نہ پہنچ سکا مقامی تاجروں اور شہریوں نے دکانوں کا تالا توڑ کرآگ کو بجھایا۔تاجروں کی حکومت سے غریب دکاندار کی مالی امداد کی اپیل تفصیلات کے مطابق مہر عنصر محمود نیمین بازار بھمبر میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکان بنا رکھی ہے گزشتہ روز رات ساڑھے آٹھ بجے کے لگ بھگ بند کان کے شٹر سے دھواں نکلنا شروع ہوا۔جس پر مقامی تاجروں اور شہریوں نے فوری طور پر دکان کا تالہ توڑ کر آگ بجھانے کی کوشش کی اس دوران آگ نے نیپوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے پوری دکان جل کر خاکستر ہو گئی بھمبر کے شہریوں اور تاجروں نے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوارالحق اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب دکاندار کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ کاروبار شروع کر کے اپنا اور بال بچوں کا پیٹ پال سکے۔
بازاربھمبر میں گارمنٹس دکان شارٹ سرکٹ سے جل کر خاکستر
Jul 04, 2022