رشتہ داروں میں جھگڑا،دھکا لگنے سے گر نے والا دل کا مریض جاں بحق


رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)رشتہ داروں میں جھگڑا،دھکا لگنے سے گر نے والا دل کا مریض جاں بحق تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع ملک پورکے رہائشی محمدندیم جس کااپنے قریبی رشتہ دار شفیع محمد جوکہ ہمسایہ بھی ہیں میں گھریلو پانی کی نکاسی پرجھگڑا ہوگیاجس میں خواتین بھی شریک تھیں، دوران جھگڑادھکالگنے سے 55سالہ محمدشفیع زمین پر جاگرا اوردل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر جاں بحق ہونیو الے محمدشفیع کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔

ای پیپر دی نیشن