قطب پور(نامہ نگار)مہنگائی کا طوفان اورلوڈشیڈنگ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کئے گئے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہیں۔بیرونی سازش کا رونا رونے والے خود بیرونی سازش کے آلہ کار ہیں۔یہ بات امیدوار صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن پی پی 224 چوہدری زوار وڑائچ ، کوآرڈینیٹرمسلم لیگ ن لودھراںسعد خورشید کانجواورکونسلرفاروق ندیم ہاشمی نے قطب پور میں جلسے سے خطاب کے دوران کہی موجودہ حکومت نے وطن کی بقا کی خاطر نااہلوں کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت ملکی معیشت کو بھنور سے نکالے گی ۔اس موقع پرحسان ریاض،ظہیر چنٹر چوہدری ارشد لنگڑیال،چوہدری کامران لنگڑیال،رانا ریاض احمد،اشرف علی ہاشمی،چوہدری شاہد وڑائچ،رانا محمد عثمان،محمد رفیق پاشا،اجمل شاہ ،اجمل خاصخیلی، شہاب بلوچ،علائوالدین ہاشمی کے علاوہ سینکڑوں کارکنان اور شہری موجود تھے۔
حکومت نے نااہلوں کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھایا‘زوار وڑائچ: سعد خورشید
Jul 04, 2022