ایس ایس پی آپریشنز کا دورہ تھانہ لوہاری گیٹ‘ سکیورٹی کا جائزہ لیا 


ملتان (نمائندہ خصوصی) ایس  ایس  پی آپریشنز ملتان  حسام بن اقبال نے تھانہ لوہاری گیٹ کا سرپرائز وزٹ کیا انہوں نے پولیس سٹیشن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا، حوالات، تھانہ کی سکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں ایس ایچ او، ڈیوٹی افسر اور محرر کو تھانہ میں موجود نہ ہونے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا  ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے حوالات میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ ملاحظہ کیا ہدایات دیں تھانہ کے ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی جائے۔
 بجلی چور قابو آگیا
میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) واپڈاٹیم نے چھاپہ مارکر مبینہ طور پر تاروں میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکربجلی چوری کرتے ہوئے نذرحسین کو پکڑ لیااورکارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی ہے ذرائع کے مطابق پکڑا گیا شخص واپڈا کا نجی ملازم ہے جو واپڈا ملازمین کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا۔۔
تین ملزم گرفتار‘ منشیات برآمد

ٹبہ سلطان پور+چوک میتلا (خبر نگار+سٹی رپورٹر+نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے چوک میتلا سے اللہ دتہ میتلا  سے 2600گرام چرس‘محمد رمضان اور عبدالغفا ر سے شراب بر آمد کرلی اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
  شرط جیتنے کے بعد جھگڑا   جیتی  
گئی پانچ کلو مٹھائی گدھے کو کھلادی
 خانیوال(خبرنگار)غلہ منڈی میں پلیداروں کے مابین کسی بات پر شرط لگ گئی جب ایک فریق نے شرط جیت لی منگوائی گئی پانچ کلو مٹھائی کھانے سے قبل جھگڑا ہو گیا معاملہ رفع دفع کرایا پلیدار مٹھائی کھانے کو تیار نہیں تھے جس پر منصف نے مٹھائی کو گدھے کو کھلانے کا حکم دیا جس پر پانچ کلو مٹھائی گدھے کے سامنے ڈال دی گئی جس سے گدھاکھا گیا۔
19 افراد گیسٹرو میں مبتلا
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں سے گیسٹرو متاثرہ مریضوں کی ہسپتال آمد کاسلسلہ جاریہے مزید11خواتین سمیت19متاثرہ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل ہوگئے عمررسیدہ متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...