بوسیدہ نوٹ نہ لینے پر سرکاری  اہلکار کا ساتھیوں کے ہمراہ دکاندار  پر تشدد‘ شوکیس کے شیشے توڑ دئیے

Jul 04, 2022


میلسی(نمائندہ خصوصی+تحصیل رپورٹر ) سکیورٹی فورسسز سپیشل برانچ کا اہلکار محمد اکرم جمال شکوری سوئیٹ پر آیا اور اشیاء خریدنے کے بعد 500 روپے کا ناقص نوٹ چلانے کی کوشش کی، دکاندار کے نوٹ نہ لینے پر اہلکار محمد اکرم آپے سے باہر ہو گیا 15 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور وحشیانہ پتھراو شروع کر دیا جس سے دکان کے شوکیش کے شیشے ٹوٹ گئے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے دکاندار نے بتایا کہ پولیس کو وقوعہ کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ بھی دی ہے جبکہ پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے حکام نوٹس لیں۔

مزیدخبریں