ٹیلی کام اتھارٹی نے ٹیرف میں نرمی کے لئے سیلولر کمپنیوں کا مطالبہ مستردکردیا  

اسلام آ باد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ٹیرف میں نرمی کے لئے سیلولر کمپنیوں کا مطالبہ مسترد کردیا  ۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے چند روز قبل پی ٹی اے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافے اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر ٹیرف میں کمی کی درخواست کی تھی۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ٹیرف میں نرمی کے لئے سیلولر کمپنیوں کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ پی ٹی اے کے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ ہیں لیکن موجودہ معاشی حالات رول آٹ ٹارگٹ میں کسی طور رکاوٹ نہیں۔ جوابی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام انڈسٹری کا لوڈشیڈنگ سے مالی مشکلات کا جواز دینا درست نہیں۔ اہداف کے حصول کیلئے مارکیٹ کو کنٹرول کرنے کے تاثر بھی ٹھیک نہیں، رول آٹ اہداف کے حصول میں نرمی ٹھوس وجوہات پر ہی دی جا سکتی ہیں۔
مطالبہ مسترد

ای پیپر دی نیشن