مغربی کنارا (نیٹ نیوز+ آئی این پی) مقبوضۃ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔ فلسطینی حخام کا کہنا ہے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت کمال الوانحا کے نام سے ہوئی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان کے پیٹ اور ہاتھ میں گولیاں لگی تھیں۔ اعدادو شمار کے مطابق مارچ کے آخرسے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 49 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی ماہی گیروں اور پرندوں کے شکار کی مزدوری کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔ یہ حملہ غزہ کے علاقے میں کیا گیا ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔مقامی ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ جوہراددک ٹاون میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے ماہی گیروں اور شکاریوں کو علاقہ چھوڑ کر چلے جانے کا انتباہ کیا۔ فوجیوں نے ماہی گیروں کی کشتیاں اور جال بھی چھین لیے اور اپنی گن بوٹس سے ماہی گیروں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فائرنگ