کینٹکی (نیٹ نیوز) امریکا میں گھریلو تشدد کی شکایت پر گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس افسران اور محکمے کا تربیت یافتہ جاسوس کتا ہلاک ہوگیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کینٹکی کے پہاڑی علاقے میں نیم آباد علاقے سے پولیس کو ایک شکایت موصول میں ہوئی جس میں کہا گیا کہ ایک 49 سالہ شخص خاتون کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنا رہے۔ خاتون کی شکایت پولیس پارٹی جب گھر پر پہنچی تو ملزم نے سخت مزاحمت کی اور 3 گھنٹے تک پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ بعد ازاں ملزم نے اہل خانہ کے سمجھانے پر گرفتاری دیدی۔
امریکہ/ فائرنگ